بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین نے اپنے شہریوں کو اسرائیل سے جلد از جلد نکلنے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سفارتخانے نے حزب اللّٰہ کے اراکین پر ہونے والے حالیہ حملوں کے باعث کشدیدہ حالات کے پیشِ نظر چینی شہریوں کے لیے ہدایت جاری کی ہے۔
جاری کردہ ہدایت کے مطابق چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہیں، جس کے پیش نظر اسرائیل میں مقیم چینی شہری جلد از جلد وطن یا محفوظ علاقوں میں منتقل ہو جائیں، اسرائیل میں سکیورٹی کی صورتِ حال شدید پیچیدہ اور غیر متوقع ہے۔
خیال رہے کہ بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اسرائیل اور حزب اللّٰہ نے حملوں میں اضافے کی دھمکی دی ہے۔
گزشتہ ہفتے لبنان میں حزب اللّٰہ کے اراکین پر اسرائیلی حملوں میں 39 افراد ہلاک اور 3ہزار کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الفتح کے کمانڈر خلیل المقدہ کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت جاری کی تھی۔