قابل قدر ارکان کا قتل حزب اللہ کو جھکا نہیں سکتا: ایرانی سپریم لیڈر

Published On 25 September,2024 09:27 pm

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کے قابل قدر ارکان کا قتل اُسے جھکا نہیں سکتا۔

تہران سے جاری بیان میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا کہ حزب اللّٰہ کے قابل قدر ارکان کا قتل اسے گھٹنوں پر نہیں جھکا سکتا، آئندہ انتخابات کےلیے امریکی انتظامیہ اسرائیل کو جنگ جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہے، واشنگٹن کھلے عام اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ہر طرف سے ہتھیاروں اور فنڈز کی فراہمی جاری ہے، مزاحمتی جنگجوؤں کے پاس اسرائیل کو دستیاب ہتھیاروں اور فنڈز کا دسواں حصہ بھی نہیں۔