کشیدہ صورتحال، برطانیہ کی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت

Published On 30 September,2024 07:10 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ برطانوی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں، لبنان کی صورتحال خراب ہے،شہریوں کو بیروت سے نکل جاناچاہیے۔ ۔

انہوں نےمزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، خطے میں جنگ بندی سے ہی استحکام آئے گا، فریقین سے کہتے ہیں وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔