تہران: (دنیا نیوز) ایرانی حکام نے کہا ہے کہ حملوں کے بعد اسرائیل کی جانب سے ردعمل کیلئے تیار ہیں۔
ایرانی حکام نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای محفوظ مقام پر ہیں، ایران نے اسرائیل میں جوابی کارروائی کی، صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کیخلاف ایران کا قانونی، عقلی اور جائز جواب ہے، اسرائیل نے ایرانی شہریوں اور ملکی مفادات کو نشانہ بنایا۔
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن سفیر نے کہا کہ اسرائیل نے قومی خود مختاری کو پامال کرنے کی کوشش کی، اسرائیلی حامیوں کو مشورہ دیتے ہیں صیہونی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلیں، اسرائیل نے مزید حملے جاری رکھے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔