7 اکتوبر کی ہولناکی کو کبھی نہیں بھولیں گے: بائیڈن، ہیرس کا فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس

Published On 08 October,2024 04:30 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ایک سال قبل اسرائیل پر حماس کے خونریز حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اسرائیلی کارروائی میں فلسطینی شہریوں کے بھاری جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا آئیے ہم سات اکتوبر کے حملوں کی ناقابل بیان بربریت بلکہ اس دن چھن جانے والی زندگیوں کی خوبصورتی کے بھی گواہ بنیں۔

نائب صدر ہیرس نے کہا وہ سات اکتوبر 2023ء کی ہولناکی کو کبھی نہیں بھولیں گی، انہوں نے کہا میں اسرائیلی عوام کے جانی نقصان اور درد سے بہت پریشان ہوں۔

بائیڈن نے اپنے بیان میں مزید کہا تاریخ بھی سات اکتوبر کو اس تنازع کی وجہ سے فلسطینی عوام کے لئے ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھے گی جو حماس نے شروع کیا تھا، انہوں نے کہا اس سال تنازعات کے دوران بہت زیادہ شہریوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

کملا ہیرس نے خود کو گزشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کے پیمانے پر دل شکستہ بھی قرار دیا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے