سعودی ولی عہد اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 10 October,2024 01:52 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات میں اہم پیشرفت، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے دورے میں لبنان اور غزہ پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل شہزاد ہ فیصل بن فرحان سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے