کملا ہیرس نے ایران کو چین سے بڑا دشمن قرار دے دیا

Published On 10 October,2024 04:09 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ایران کو چین سے بڑا دشمن قرار دے دیا۔

امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے یہ اعلان کر کے حیران کردیا ہے کہ چین نہیں بلکہ ایران امریکہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران نائب صدر سے پوچھا گیا کہ وہ کس کو ملک کا سب سے بڑا دشمن مانتی ہیں، کملا ہیرس نے جواب دیا ایران کے ہاتھوں پر امریکی خون ہے، انہوں نے ایران کی صلاحیتوں کے ثبوت کے طور پر گزشتہ ہفتے اسرائیل کے خلاف تہران کے بیلسٹک میزائل حملے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران ایٹمی طاقت نہ بن سکے، یہ بات میری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ کملا ہیرس کے تبصروں نے قومی سلامتی کے شعبہ کے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ چین کے بارے میں ان کا کیا خیال ہے، ہڈسن فاؤنڈیشن تھنک ٹینک کی ربیکا ہینریچ نے کہا کہ میں درحقیقت قومی سلامتی میں کام کرنے والے کسی کو نہیں جانتی جس سے اس بارے میں پوچھا جائے اور وہ ایران کہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران یقینی طور پر ایک سنگین خطرہ ہے لیکن ایران چین جیسے حقیقی مخالف کی طرح کا نہیں ہے، کملا ہیرس کا یہ دعویٰ بائیڈن، ہیرس انتظامیہ کی 2022ء کی قومی سلامتی کی حکمت عملی سے بھی متصادم ہے جس میں چین کو امریکہ کا سب سے اہم جغرافیائی سیاسی چیلنج قرار دیا گیا ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے