جاپانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے عام انتخابات کا اعلان کردیا

Published On 09 October,2024 04:54 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم شیگیرو ایشیبا نے پارلیمنٹ کو تحلیل کیا، انہوں نے حال ہی میں وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، اب جاپان میں عام انتخابات 27 اکتوبر کو ہوں گے۔

اس سے قبل عوام کی جانب سے حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) کے سیاستدانوں کے فنڈنگ سکینڈلز پر عدم اعتماد کے باعث فومیو کیشیدا نے تین سالہ وزارتِ عظمیٰ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

ایشیبا نے میڈیا کو بتایا کہ ’ہم اس الیکشن کا منصفانہ اور خلوص کے ساتھ سامنا کرنا چاہتے ہیں، تاکہ اس حکومت کو (عوامی) اعتماد حاصل ہو‘۔

بعد ازاں پارلیمنٹ کے سپیکر نے شہنشاہ کی مہر کے ساتھ وزیر اعظم کا خط پڑھ کر سنایا، پارلیمنٹ کو باضابطہ طور پر تحلیل کر دیا گیا اور قانون سازوں نے ”بانزئی“ کا روایتی نعرہ لگایا۔ 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے