قونصل خانے پر حملہ: چین کا میانمار سے شدید احتجاج

Published On 22 October,2024 02:11 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے گزشتہ ہفتے میانمار کے شہر منڈالے میں چین کے قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ پر میانمار کے حکام سے احتجاج درج کرایا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اس حملے پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے قونصل خانے پر ہونے والے حملے پر میانمارسے باضابطہ طور سخت احتجاج کیا ہے۔