ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق

Published On 23 October,2024 07:19 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ ایوی ایشن ہیڈکوارٹر کے باہر ہوا، دہشتگردوں نے دھماکے کے بعد فائرنگ شروع کردی۔ 

وزیرداخلہ علی یارلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تازہ خبروں کے لیے حکومت سے جاری ہونے والے بیانات پر انحصار کریں۔