ایران پر بروقت حملہ کرکے اپنے مقاصد حاصل کرلئے: اسرائیلی وزیراعظم

Published On 28 October,2024 04:36 am

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا ہوائی حملہ عین درست اور طاقتور تھا اور اس نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لئے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے سیکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا اور یہ ناکام ہو گیا، ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا، فضائیہ نے ایران پر حملہ کیا اور ایران کی دفاعی صلاحیتوں اور میزائلوں کی پیداوار کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ایران نے تصدیق کی کہ اسرائیل نے دارالحکومت کے اردگرد اور دیگر صوبوں میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ان حملوں سے محدود نقصان ہوا لیکن چار فوجی ہلاک ہو گئے۔