تل ابیب: (دنیا نیوز) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کی جانب سے اسرائیل میں راکٹ حملوں میں 5 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق راکٹ حملہ شمالی سرحد کے قریب متولا قصبے کے قریب کیا گیا ہے، جس میں 5 افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔
میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک اسرائیلی شہری تھا، جبکہ باقی 4 غیر ملکی شہری تھے، جبکہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں میں کم از کم 2,822 افراد شہید اور 12,937 زخمی ہو چکے ہیں۔