ایریزونا: (دنیا نیوز) امریکا کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔
کملا ہیرس نے ریاست ایریزونا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ امتحان دینے کو تیار ہوں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایسا کر کے دکھائیں۔
امریکی صدارتی امیدوار نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے پاس امریکی عوام کیلئے کوئی منصوبہ نہیں ہے، وہ امریکیوں کو تقسیم کرکے خوفزدہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔