شیخ حسینہ نے بیلک میل کرکے گزشتہ انتخابات میں حصہ لینے پر مجبور کیا: جاتیہ پارٹی کا الزام

Published On 02 November,2024 02:58 am

ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی جاتیہ نے الزام لگایا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے بلیک میل کرکے گزشتہ انتخابات میں حصہ لینے پر مجبور کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی جاتیہ پارٹی کے چیئرمین جی ایم قادر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے گزشتہ انتخابات میں آزادانہ طور پر نہیں بلکہ عوامی لیگ کی طرف سے بلیک میلنگ اور جبر کے نتیجہ میں مجبورا ًحصہ لیا تھا۔

جی ایم قادر نے مزید بتایا کہ ان انتخابات میں ان کی شمولیت رضاکارانہ نہیں تھی اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ان کی پارٹی کو طاقت کا استعمال کرتے ہوئے زبردستی شامل کیاتھا، انہیں بعدازاں غیر منصفانہ سلوک اور سیاسی جوڑ توڑ کا سامنا کرنا پڑا۔

جی ایم قادر نے کہا کہ ہم امتیازی سلوک کے خلاف سٹوڈنٹ موومنٹ کے دوران طلبہ کے ساتھ کھڑے تھے، ہم نے ان کے لئے دعائیں کیں جبکہ بی این پی نے اس تحریک کے خلاف سازشیں کیں، کانفرنس میں جاتیہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل مجیب الحق چنوں سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔