انتخابی نتائج کے بعد ہنگاموں کا خوف، اہم عمارتوں کے باہر حفاظتی انتظامات مکمل

Published On 05 November,2024 11:15 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) انتخابی نتائج کے بعد ہنگاموں کا خوف کے پیش نظر پردارالحکومت واشنگٹن کی اہم عمارتوں کے باہر حفاظتی دیواریں کھڑی کردی گئیں ہیں۔

امریکا میں صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں سابق صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مظاہروں کے خطرات کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے اردگرد مزید سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ وائٹ ہاؤس کے آس پاس ریسٹورنٹس اور دکانوں کے شیشوں پرپلائی ووڈ لگانےکا کام جاری ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ کیپیٹل ہل حملے جیسے واقعہ سے بچناچاہتی ہے، جبکہ صدارتی امیدوار ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کے خدشات ظاہر کئےہیں۔

امریکا میں عام طور پر انتخابات پر امن ہوتے ہیں اور ان کے نتائج کو تسلیم بھی کرلیا جاتا ہے لیکن گزشتہ صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست تسلیم نہیں کی تھی۔