’الثقافہ اور مدن‘ کے درمیان ثقافتی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کا معاہدہ

Published On 07 November,2024 03:47 am

ریاض: (ویب ڈیسک) ’الثقافہ اور مدن‘ کے درمیان ثقافتی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کا معاہدہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ثقافت اور اسپیشل اکنامک سٹیز اینڈ سٹیز اتھارٹی نے شہروں اور خصوصی اقتصادی زونز میں ثقافتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور ثقافتی سرمایہ کاری کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ معاہدہ ثقافت کو مقامی مواد کی تیاری کے لئے بنیادی ذریعہ بنانے کے ساتھ ساتھ ثقافت کو معاشرے کے مختلف خطوں اور طبقات تک پھیلانے اور پہنچانے کی اہمیت کو تقویت دیتا ہے۔

معاہدے کا اس کے علاوہ کا مقصد ثقافتی شعبے میں نجی شعبے کی شرکت کو راغب کرنے کے لئے کفالت کا فریم ورک تیار کرنا ہے۔