لبنان: اسرائیلی حملوں میں مزید 38 شہری شہید، حزب اللہ کا جوابی کارروائی کا دعویٰ

Published On 07 November,2024 05:40 pm

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے بربریت جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 38 شہری شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے لبنان کی وادی بیقا اور بالبک میں 40 حملے کئے گئے، اسرائیلی حملوں میں 38شہری شہید جبکہ 54 سے زائد زخمی ہو گئے۔

دو روز قبل صیہونی حملے میں منہدم ہونے والی عمارت سے 30 لاشیں نکال لی گئیں، اسرائیلی حملوں میں اب تک 3 ہزار 50 لبنانی شہری شہید، 13 ہزار 658 زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب حز ب اللہ کے اسرائیل کی فوجی تنصیبات اور مراکز کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔