امریکہ کا قطر سے سیاسی دفتر بند، حماس رہنماؤں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

Published On 09 November,2024 06:27 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے قطر میں حماس کا سیاسی دفتر بند کرنے پر زور دے دیا۔

امریکا نے قطر سے حماس رہنماؤں کو ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ کردیا، امریکہ نے کہا کہ دوحا میں حماس کی موجودگی اب قابل برداشت نہیں۔

ترجمان حماس رہنما نے کہا کہ قطر کی حکومت نے ہم پر دفتر بند کرنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالا۔