واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ، ٹرمپ پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا جبکہ ایران نے امریکی الزام کی تردید کی ہے۔
امریکا نے الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ ہے کیا کہ نومنتخب صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ایران ملوث ہے، ایران میں مقیم افغان شہری فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے ٹرمہ پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری سونپی تھی۔
امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث تہران میں مقیم افغان شہری فرہاد شاکری پر فرد جرم عائد کردی، ایران کیلئے سہولت کاری پر 2 امریکی شہریوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے،دونوں امریکی شہری حراست میں ہیں
دوسری جانب ایران نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کے الزام کو مسترد کردیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کا بھونڈا لزام عائد کیا جارہا ہے،امریکی محکمہ انصاف نے ایرانی شہری کو پاسداران انقلاب سے جوڑ کر قتل سے متعلق فرد جرم عائد کردی، اسرائیل چاہتا ہے ایران اور امریکا کے تعلقات بہتر ہونے کی بجائے مزید پچید ہ ہوں۔