لبنان حکومت اور حزب اللہ کا امریکی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق

Published On 19 November,2024 07:00 am

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان حکومت اور حزب اللہ نے امریکی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کر لیا۔

ترجمان لبنان حکومت نے بتایا کہ مشترکہ تحریری جواب امریکی سفیر کے حوالے کر دیا، علی حسن خلیل نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جنگ بندی کیلئے سنجیدہ کوشش کی گئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔