تہران: (دنیا نیوز) ایران نے پوپ فرانسس سے مشرق وسطیٰ میں جنگ روکنے کیلئے اثرو رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ رکوانے کے لیے پوپ فرانسس سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ رکوانے کے لئے دنیا میں مسیحیوں کے ملکوں اور حکومتوں پر اثر انداز ہوں اور انہیں کہیں کہ جنگ روکنے میں کردار ادا کریں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پیزشکیان نے کہا یورپی ممالک کے رہنماؤں اور خصوصاً ان کی مسیحی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی رجیم کی مجرمانہ جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا میں یہ پوپ سے کہوں گا کہ وہ انہیں اس جانب متوجہ کریں اور قائل کریں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق صدر کا یہ پیغام پوپ فرانسس کو ایک وفد کے ذریعے بھجوایا گیا ہے، یہ وفد مذہبی مکالمے میں شرکت کے لیے ویٹی کن میں ہے۔