نیدرلینڈز کا اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی سرزمین پر گرفتار کرنے کا اعلان

Published On 21 November,2024 09:28 pm

ایمسٹرڈیم : (ویب ڈیسک) نیدرلینڈز کے وزیرخارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ نے عالمی عدالت کے فیصلے کا احترام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو ہماری سرزمین پر پاؤں رکھتے ہیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کے وزیرخارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ نے کہا کہ اگر نیتن یاہو نے ہماری سرزمین پر پاؤں رکھا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

نیدرلینڈز کے نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیسپر ویلڈکیمپ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ نیدرلینڈز عالمی عدالت کے اس فیصلے کا احترام کرتا ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی اصول اسرائیل کے سابق وزیردفاع یووو گیلنٹ اور حماس کے رہنما محمد ضیاب ابراہیم پر لاگو ہوتا ہے جنہیں عالمی عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیا ہے۔

کیسپر ویلڈکیمپ نے زور دیا کہ نیدرلینڈز کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ غیرضروری تعلقات ختم کردیے جائیں گے کیونکہ اسرائیل کے اعلیٰ عہدیدارغزہ میں انسانیت کے خلاف جرم اور جنگی جرائم کے مرتکب ہوگئے ہیں۔