امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری مسترد کر دیئے

Published On 22 November,2024 01:19 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے عالمی عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری مسترد کر دیئے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یوو گیلنٹ کے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری کو امریکا نے مسترد کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ امریکا بنیادی طور پر عالمی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے، جس میں اسرائیل کے اعلیٰ حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں گہری تشویش ہے کہ پراسیکیوٹر فوری طور پر وارنٹ گرفتاری چاہتے ہیں اور اس فیصلے کا باعث بننے والے عمل کی غلطیوں کو پیچیدہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے شراکت داروں کے ساتھ اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کر رہا ہے۔