باکو: (دنیا نیوز) کوپ 29 میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مالیاتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔
امیر ملک ترقی پذیر ممالک کو 1.3 کھرب ڈالر دینے کیلئے تیار ہو گئے، یہ فنڈ گرانٹ اور پراجیکٹس کیلئے دیئے جائیں گے، نجی سطح پر سرمایہ کاری بھی کی جائے گی، اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے کے سربراہ سائمن سٹیل نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔
سماجی تنظیموں نے امیر ممالک کے وعدوں کو دھوکہ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ امیر ملکوں نے فوری فنڈز دینے کے بجائے مستقبل کے وعدے کئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں میں زندگیاں ختم ہو رہی ہیں اور یہ پیسے بعد میں دیں گے۔