سعودی کابینہ نے نئے مالی سال 2025 کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی

Published On 26 November,2024 10:03 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی کابینہ نے نئے مالی سال 2025 کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق بجٹ کی منظوری کیلئے خصوصی اجلاس کی صدارت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکی۔

نئے بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 1.18 ٹریلین ریال ، اخراجات 1.28 ٹریلین ریال ہوں گے، سعودی کابینہ نے مالی سال 2025 کیلئے بجٹ خسارہ 101 ارب ریال لگایا۔

سعودی ولی عہد نے معاشی استحکام، پبلک ، نیشنل ڈیولپمنٹ فنڈ اور دیگر ترقیاتی فنڈز کے اہم کردار پر زور دیا، سعودی ولی عہد نے ہدایت کی کہ مملکت کے وژن 2030 کیلئے ترقیاتی اور سماجی منصوبوں پر عملدرآمد کا عہد کریں۔