حلب: (ویب ڈیسک) شامی فوجی نے مسلح دھڑوں کے حماۃ کے قریب پہنچنے پر جوابی حملے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ فوجی دستے حماۃ کے دیہی علاقوں میں دفاعی اور سپورٹ لائنز کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ مسلح دھڑوں کے خلاف جوابی حملہ شروع کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شامی فوج کے یونٹ شمال مغربی حماۃ کے دیہی علاقوں میں واقع قصبے خطب کے شمال اور مغرب میں مسلح دھڑوں کے ساتھ پرتشدد تصادم میں مصروف ہیں۔
اس سے پہلے شام کی عرب خبر رساں ایجنسی نے کہا تھا کہ دیرالزور گورنری کے شمالی دیہی علاقوں میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) سے وابستہ فورسز کی طرف سے کئے گئے حملے میں فوجی یونٹس اور اتحادی فوج نے جواب دیا ہے۔