لبنان کا امریکا اور فرانس سے جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ

Published On 04 December,2024 03:42 am

بیروت: (ویب ڈیسک) لبنان نے امریکا اور فرانس سے جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کے دو اعلیٰ ترین حکام نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کی اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کی طرف امریکہ اور فرانس کو متوجہ کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے امریکہ اور فرانس جنگ بندی معاہدے کی اسرائیل سے پابندی کرائیں۔

رپورٹ کے مطابق ان لبنانی حکام نے کہا بیروت پر جنگ بندی کے بعد بھی کئی فوجی حملے کئے جانے کا مطلب معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں۔

یاد رہے بدھ کے روز طے پانے والے اسرائیل لبنان جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی فوج نے جمعہ 29 نومبر سے ہی خلاف ورزیاں شروع کر دی تھیں۔