پوپ فرانسس نے لبنان میں جنگ بندی کو خوش آئند قرار دے دیا

Published On 02 December,2024 06:41 am

ویٹیکن سٹی: (دنیا نیوز) پوپ فرانسس نے لبنان میں جنگ بندی کو خوش آئند قرار دے دیا۔

پوپ فرانسس نے ویٹیکن سٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جنگ بندی امن کا باعث ہوگی جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، لبنان جنگ بندی مشرق وسطیٰ کے دیگر محاذوں پر بھی امن کی بنیاد بنے گی۔

پوپ فرانسس نے غزہ سمیت دنیا بھر میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی قوم ظلم کے باعث تھک چکی ہے۔