سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) سویڈن میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے سویڈش پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا، فلک شگاف نعرے بازی بھی کی، شرکا نے عالمی قوتوں سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، احتجاج کے دوران فلسطین، لبنان، عراق، شام اور جنوبی افریقہ کے جھنڈے بھی لہرائے گئے۔
سپین میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے شہدا سے یکجہتی کیلئے بڑی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے غزہ پٹی، لبنان اور ایران کے خلاف اسرائیل کے حملوں کو اجاگر کیا، مظاہرین نے یورپی رہنماؤں سے انصاف، یکجہتی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔