اسرائیلی ڈرون حملے میں معروف فلسطینی شیف محمود المحدون شہید

Published On 03 December,2024 11:31 pm

غزہ: (ویب ڈیسک) شمالی غزہ کے قصبے جبالیہ میں عمارت پر اسرائیلی ڈرون حملے میں ’غزہ سوپ کچن‘ کے شریک بانی اور شیف محمد المدہون شہید ہوگئے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے شریک بانی اورشیف محمود المدہون کو اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں ڈرون حملے میں نشانہ بناکر شہید کردیا ہے۔

امدادی ادارے نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں محاصرہ زدہ اسپتال کا حوالہ دیتے ہیوئے کہا ہے کہ ’ ہمیں یقین ہے کہ انہیں کمال عدوان ہسپتال کی مشکلات حل کرنے کی غیرمتزلزل لگن اور وہاں ضرورت کی ہر چیز مہیا کرنے کے باعث قتل کیا گیا ہے۔

تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ ’محمود ایک لائف لائن تھے اور نسل کشی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے اسرائیل نہیں چاہتا تھا کہ ان کوششوں کو جاری رکھا جائے۔

غزہ سوپ کچن کا کہنا ہے کہ محمود اپنے پیچھے 7 بچوں کو چھوڑ گئے ہیں جن میں 2 ہفتے کا بچہ بھی شامل ہے، غزہ پر اسرائیلی حملے میں قحط زدہ فلسطینیوں کو کھانا کھلانے والا نیک دل فلسطینی شیف محمود المحدون بھی شہید ہوگیا، محمود غزہ کی پٹی کے شمال میں محصور فلسطینیوں کو کھانا کھلا کر میزبانی کرتا تھا۔