بیروت: (دنیا نیوز) جنگ بندی معاہدہ ہونے کے باوجود اسرائیل کا لبنان پر سب سے بڑا فضائی حملہ، تازہ بمباری میں 12 لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے صور اور بنت جبیل اضلاع کے متعدد دیہاتوں اور قصبوں پر حملے کیے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حملے میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، واضح رہے کہ اس سے قبل حزب اللہ نے اسرائیل کی فوج پر دو راکٹ داغے تھے۔
حزب اللہ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر راکٹ انتباہ کے طور پر داغے گئے، بنت جبیل میں ایک بار پھر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب امریکہ کے محکمہ خارجہ نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا عندیہ دیا ہے۔