امریکا : کیلیفورنیا کے ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ، 2 بچے ہلاک

Published On 05 December,2024 09:04 am

کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ سے2 بچے ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں دو طلبہ زخمی بھی ہوئے، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔

یاد رہے چند سال پہلے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو کے ایلیمنٹری سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔