بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے اپنی خودمختاری کا مضبوطی سے دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انہوں نے تائیوان کی جانب سے مشقوں کے انعقاد کے دعوؤں کے بارے میں سوال کےجواب میں کہا کہ تائیوان کے پاس کوئی وزارت دفاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔