اسرائیل کے شام میں حملے جاری، 3 ہوائی اڈے، متعدد جیٹ اور ہیلی کاپٹر تباہ

Published On 10 December,2024 06:47 am

دمشق: (دنیا نیوز) اسرائیل نے اقوام متحدہ کو شام پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی ہوا میں اڑا دی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے شمالی دمشق میں برزہ کے علاقے میں سائنٹیفک سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر پر 2 بڑے حملے کئے، اسرائیل کی شام کے ایئر پورٹس پر گزشتہ روز سے بمباری جاری ہے، اسرائیل کے فضائی حملوں سے 3 ایئر بیس میں موجود متعدد جیٹ اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق قمشلی ہوائی اڈا، شنشار ہوائی اڈا اور عقبہ ہوائی اڈا صیہونی حملوں سے مکمل تباہ ہوگیا۔