اسرائیلی فوج کی شام کے بفر زون میں پیش قدمی، کئی علاقوں پر قبضہ

Published On 10 December,2024 06:26 pm

دمشق: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی شام کے بفر زون میں پیش قدمی ، کئی علاقوں پر قبضہ جما لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شام بھر میں نےایک دن میں 250 سے زائد فضائی حملے کیے، حملوں میں دمشق سمیت تین بڑے ہوائی اڈوں اور دیگر اسٹریٹجک فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق اور سعودی عرب نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کی شدید مذمت کی جبکہ اقوام متحدہ کے امن دستوں نے اسرائیل پر 1974 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔

دوسری جانب اسرائیلی مندوب نے سکیورٹی کونسل میں اپنے بیان میں کہا کہ شام میں اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، اسرائیل نے صرف اپنی سلامتی کے تحفظ کیلئے محدود اور عارضی اقدامات کیے ہیں۔