نیویارک: (ویب ڈیسک) شام نے اسرائیل سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے ایلچی قصی الضحاک نے کہا ہے کہ اسرائیل کو شام سے اپنی فوجیں واپس بلانی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور اسرائیلی افواج جنہوں نے ہمارے علاقوں پر حملہ کیا ملک چھوڑ دیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور افواج کی علیحدگی کے 1974 کے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہئے، معاہدے کے مطابق گولان کی پہاڑیوں کے بفر زون میں صرف اقوام متحدہ کی افواج کو تعینات کیا جا سکتا ہے۔