تائی پے: (دنیا نیوز) قانون سازوں میں جھڑپیں، تائیوان کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپیکر کی کرسی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی،عدالت کو مفلوج کرنے سمیت دو بلز منظور ی پر تنازع بڑھا۔
اپوزیشن ارکان نے کرسیوں سے داخلی دروازے بند کر دیئے، ارکان کی دھینگا مشتی اور فری سٹائل ریسلنگ کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارکان سپیکر ڈائس پر چڑھ دوڑے، دھکم پیل سے ایوان مچھلی بازار بن گیا، متنازعہ قانون سازی پر بحث افراتفری کی نذر ہو گئی، کئی قانون ساز زخمی ہو گئے۔