صنعا: (دنیا نیوز) امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جن میں میزائل اور کمانڈکنٹرول تنصیبات کونشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ حکام کے مطابق ہفتے کو یمن کے حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ دارالحکومت صنعا میں حملے کیے گئے جن میں ایک میزائل سمیت کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران امریکی فورسز نے بحیرہ احمر کے اوپر حوثی باغیوں کے کئی ڈرونز اوراینٹی شپ کروز میزائل کو بھی مار گرایا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ہفتے کو یمن سے حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے، اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کو روکنےمیں ناکام ہوا۔