ماپوٹو: (دنیا نیوز) افریقی ملک موزمبیق میں متنازعہ انتخابات کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق موزمبیق کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں 2 پولیس افسران سمیت 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پرتشدد واقعات میں ملوث 70 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے تھانوں اور حراستی مراکز پر بھی حملے کیے ہیں، مظاہرین نے دکانوں، بینکوں اور سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔
واضح رہے کہ جلاوطن اپوزیشن رہنما وینانسیو مونڈلین نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کا آغاز ہوا۔