دمشق: (ویب ڈیسک) یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے وسطی اسرائیل کو نشانہ بنایا ہے، حوثیوں کے اس دعوے کے مطابق انہوں نے ایک فوجی مرکز کو ہٹ کیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے جوابی دعوے میں کہا ہے کہ حوثی میزائل حملے کو کامیابی سے راستے میں ہی روک دیا اور اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے پہلے میزائل کو تباہ کر دیا۔
حالیہ دنوں میں یمنی حوثیوں کا اسرائیلی شہروں پر حملے کی یہ دوسری کوشش تھی، اس سے پہلے اسرائیل کے سب سے بڑے تجارتی شہر تل ابیب پر حوثیوں کے میزائل حملے سے 16 اسرائیلی زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد یہ دوسرا حملہ تھا جو اسرائیلی فوج کے مطابق ناکام بنا دیا گیا۔