واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ نامزد وزیرخارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ کردہ خصوصی ایلچی نے رچرڈ گرینل نے اس بات کا انکشاف پاکستان سے متعلق انٹرویو میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے ڈیل مختلف انداز سے کی جاتی ہے۔
پاکستان کی سابق حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں رچرڈ گرینل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ اقتدار میں اُس وقت کی پاکستانی حکومت سے بہترین تعلقات تھے۔
عمران خان کے حوالے سے رچرڈ گرینل نے کہا کہ پاکستان کے اسیر سابق وزیراعظم بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سیاست میں مورثی طور پر نہیں آئے تھے، رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم پر بھی ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ٹرمپ پر تھے۔
موجودہ ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر کی میڈیا سے گفتگو کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل بات یہی ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو رہا کیا جائے۔