واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکاکےنومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کو جعلسازی کے مقدمہ میں سزا آج سنائی جائے گی۔
امریکی سپریم کورٹ نے کارروائی معطل کرنےکی ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی، ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری جعل سازی کا مجرم قرار دیا جائے گا، کارروائی کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی لازم نہیں ۔
واضح رہے کہ ٹرمپ امریکی صدارت سنبھالنے والے پہلے مجرم صدربن جائیں گے ، کاروباری معلومات میں جعلسازی کےمقدمہ میں ٹرمپ پر فرد جرم عائد ہے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ نے سزا سنائے جانے کی سماعت حلف برداری سے پہلے روکنے کی اپیل کی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کر دیا ہے، عدالت کی جانب سے ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔