تل ابیب: (دنیا نیوز) غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکا، مصر اور قطر کی ثَالثی کی کوششیں جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ اسٹیووٹکوف نے اسرائیل کا دورہ کیا اور وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی جس میں غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے پر بات چیت کی گئی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات کیلئے موساد کے سربراہ کو قطر بھیج دیا، اسرائیل کے فوجی اور سیاسی مشیر بھی قطر پہنچ رہے ہیں، موساد سربراہ قطری حکام سے جنگ بندی سے متعلق بات کریں گے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات میں پیشرفت کا امکان ہے، جنگ بندی مذاکرات کے بعد فوجیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے گا۔