واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن اور نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات کی، نیتن یاہو نے صدربائیڈن کو غزہ جنگ بندی مذاکرات کی پیشرفت سے آگاہ کیا، صدر بائیڈن نے نیتن یاہو پر جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ بائیڈن نے جنگ روک کر غزہ میں فوری امداد کی فراہمی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، نیتن یاہو نے اسرائیل کی حمایت پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔