جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 62 فلسطینی شہید

Published On 15 January,2025 05:20 pm

غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری جاری، 24 گھنٹے کے دوران مزید 62 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق بوریج کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی شہید، متعددزخمی ہوئے، رفاہ میں صیہونی فوج کے فضائی حملے میں درجن بھر فلسطینی شہید ہو گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران مزید 12 نوجوان گرفتار کر لیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دھماکا خیز ہتھیاروں سے ہر ماہ 475 بچےعمر بھر کی معذوری کا شکار ہوئے۔

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار 707 ہوگئی، 1 لاکھ 10 ہزار 265 فلسطینی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف شہریوں نے ریلی نکالی، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔