جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل

Published On 17 January,2025 01:42 am

غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی۔

سیکڑوں امدادی ٹرک صلاح الدین سٹریٹ کے راستے جنوبی غزہ پٹی میں داخل ہوگئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے سے امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔

سعودی عرب نے بھی معاہدے کی پاسداری اور اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے پر زور دیا اور ثالثی کے لئے قطر،مصر اور امریکی کوششوں کو سراہا، سعودی حکام نے کہا کہ معاہدہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔