ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے کہا ہے کہ امید ہے نئی امریکی حکومت کسی تنازع میں شامل نہیں ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی خوش آئند ہے، غزہ میں پندرہ مہینے سے جاری مشکلات کا خاتمہ ضروری تھا، فلسطینیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے، رواں ہفتے لبنان کا دورہ کروں گا۔
قطری وزیراعظم
قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی خطے کیلئے مثبت پیش رفت ہے، جنگ بندی کے تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کی جائے گی، تمام ممالک کو غزہ کی پٹی کی تعمیر نو میں حصہ لینا چاہئے، 15ماہ غزہ میں بدترین تباہی دیکھی، مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں۔