واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حوثیوں کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر دوبارہ نامزد کر دیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کے حوثیوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا، حوثیوں نے 7 اکتوبر حملے کے بعد بحیرہ احمر میں امریکی فوجی اور تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، حوثی باغی ان اقدامات کو غزہ اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی قرار دیتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ حوثیوں کو غیر ملکی دہشت گرد جماعت کے طور پر دوبارہ نامزد کرنے کی سفارش جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کی گئی۔