سعودی وزیر خارجہ شام پہنچ گئے، نئی قیادت کے سربراہ احمد الشرع سے ملاقات

Published On 25 January,2025 06:51 am

دمشق: (دنیا نیوز) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شام پہنچ گئے۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام کی نئی قیادت کے سربراہ احمد الشرع سے ملاقات کی، سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کی نئی انتظامیہ عالمی اور عوامی سطح پر درست اقدامات کررہی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کے لئے مزید بہتر فیصلوں کی ضرورت ہے۔