سعودی عرب کا عالمی سائبر اکنامکس سینٹر کے آغاز کا اعلان

Published On 25 January,2025 03:02 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے عالمی سائبر اکنامکس سنٹر کے آغاز کا اعلان کردیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل سائبرسکیورٹی فورم فاؤنڈیشن اور ورلڈ اکنامک فورم کا مقصد سائبر اکنامکس سینٹر کو ایک عالمی تھنک ٹینک کے طور پر قائم کرنا ہے جو سائبر سکیورٹی کے معاشی جہتوں پر توجہ دیتا ہے۔

قابل اعتماد معلومات اور گہرائی پر مبنی ایسا مطالعہ فراہم کرتا ہے جو فیصلہ سازوں کو قابل بناتا ہے، دنیا بھر سے معیشتوں اور سائبرسکیورٹی کے درمیان گہرے تعلق کو سمجھنے کے لیے یہ مطالعات عالمی معیشت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پالیسیوں اور حکمت عملیوں کی تشکیل کے لیے ٹھوس ٹولز بھی فراہم کرتے ہیں ۔

نیشنل سائبرسکیورٹی اتھارٹی کے گورنر ماجد المزید انٹرنیشنل سائبرسکیورٹی فورم فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے طور پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے نشاندہی کی کہ سائبر اکنامکس سینٹر کا قیام بین الاقوامی سائبر سکیورٹی فورم فاؤنڈیشن کے درمیان شراکت داری میں کیا گیا ہے۔